کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی: شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےکل سے سول نافرمانی کی تحریک مرحلہ وار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے

۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے، تاحال حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھی قائم نہیں کی گئی۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر کا شکر گزار ہوں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم درخواست گزار نہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتی۔

Comments are closed.