اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا اور ان کی الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبیونل کو کاروائی سے روک دیاعدالت پہلے ہی ایں اے 47 اور48 میں بھی الیکشن ٹریبونل کو الیکشن پٹیشن کی حدتک کام سے روک چکایے۔

جسٹس ریٹائر شکورپراچہ نے آج منگل کو تینوں حلقوں کے حوالے سے سماعت کرناہے۔پیرکواسلام آباد الیکشن ٹریبیونل سے متعلق پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔عامرمغل کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے الیکشن ٹربیونل کو حلقہ این اے46 سے متعلق بھی کارروائی سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔

Comments are closed.