حامد خان ملک سے باہر‘سلمان اکرم راجہ لاہور میں اہم کیسز میں عمرایوب پشاورہائیکورٹ میں پیش ہوئے‘ بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے3ارکان نے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں شرکت کی جبکہ 4 ارکان شریک کیوں نہ ہو سکے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایاکہ سپیکر ایاز صادق کو ارکان کی مصروفیات بارے آگاہ کرتے ہوئے میٹنگ منگل کو رکھنے کی درخواست کی تھی‘گذشتہ روز تحریک انصاف نے سپیکر کو ارکان کی مصروفیات بارے آگاہ کر دیا تھا، سپیکر نے حکومتی ارکان سے رابطے کے بعد بتایا کہ ن لیگی ارکان منگل کو لاہور پارٹی اجلاس میں ہوں گے۔
بیرسٹر گوہرنے بتایا کہ سپیکر نے کہا کہ پہلی میٹنگ ہے اپوزیشن کے دستیاب ارکان اجلاس میں آ جائیں لہٰذا اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس مشاورت سے شریک ہوئے۔ بیرسٹر گوہرنے بتایا کہ عمر ایوب کی پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت کیس میں موجود ہونا لازم تھا۔انہوں نے کہا کہ علی امین کی مصروفیت صوبائی کابینہ کا اجلاس اور کرم کے عمائدین سے اہم ملاقات تھی، حامد خان ملک سے باہر ہیں اس لیے شریک نہیں ہوئے، سلمان اکرم راجہ لاہور میں اہم کیسز میں پیش ہونے کے باعث مذاکرات میں نہیں آ سکے۔ بیرسٹر گوہرنے کہا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی ایک پیج پر ہے، قئندہ مذاکراتی دور میں سب شریک ہوں گے۔
Comments are closed.