اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے دیرپا حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگوہوئی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل رہا ہے۔ معاشی اشارئے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے۔مایوسی گناہ ہے اور مایوس عناصر کا ایجنڈا کچھ اور ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی نے کہاپاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے
Comments are closed.