سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعطم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محموود قریشی کی سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔پی ٹی آئی وکلا درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابو الحسنات ذولقرنین رخصت پر ہیں۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2سماعتوں پر بھی جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی سماعت ملتوی ہوگئی تھی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم کو انصاف نہ دینا، درخواست ضمانت پر سماعت نہ کرنا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جج ابوالحسنات ذوالقرنین ریمانڈ دینے آگئے لیکن چھٹی پر چلے گئے۔نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے پروڈکشن آرڈر جاری کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کیا جائے۔
Comments are closed.