محسن نقوی نے جیلوں میں قید خواتین سے بد سلوکی کا الزام مسترد کردیا
لاہور( آن لائن ) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیلوں میں قید خواتین سے بد سلوکی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کا تحفظ میری ذمے داری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ساری مائیں بہنیں ہماری ہیں۔ مجموعی طور پر 32 خواتین گرفتار ہوئیں اور ان میں سے 11 ہمارے پاس ہیں۔ کبھی جیل میں خواتین سے بدسلوکی جیسے واقعات تاریخ میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں بیٹھا ہوا ہوں یہ میری ذمے داری ہے کہ ان کو تحفظ دیں۔ جو لوگ یہ الزام لگارہے ہیں ان کو سوچ سمجھ کر ایسی باتیں کرنی چاہییں۔
جناح ہاوٴس حملے میں جتنے لوگ بھی ملوث ہوں، ان کو نہیں چھوڑا جائے گا، خواہ وہ کتنے ہی اثر و رسوخ واہے ہوں، ان کے خلاف حتمی کاروائی اور سزا ملے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی پولیس والا غیر اخلاقی حرکت میں ملوث پایا گیا تو اس کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ عمران خان کی نظربندی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں
Comments are closed.