جلاوٴ گھیراوٴ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور ( آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اور جلاوٴ گھیراوٴ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمے پر سماعت کی۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی نئی دفعات شامل کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاوٴس، ن لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے جبکہ ملزمہ کے خلاف گلبرگ، شادمان اور ماڈل ٹا ؤن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Comments are closed.