اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائجان کے سفارت خانے آمد ہوئی ہے ۔وزیراعظم کی آذربائجان کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم نے قزاقستان کے علاقے اکٹاو میں آذربائجان کے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں
، دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام آذربائجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آذربائجان اور پاکستان کے مابین مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی بھائی چارے کے مضبوط تعلقات ہیں، آذربائجان کے سفیر خضر فرہادوف (Khazar Farhadov) نے وزیراعظم کا ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہناتھاکہ دکھ کی اس گھڑی میں وزیراعظم پاکستان کا آذربائجان کے سفارت خانے آ کر اظہار افسوس کرنا ہمارے لیے انتہائی قابل قدر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
Comments are closed.