خیبر پختون خواہ میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری

، تین مختلف آپریشنز میں 13 خارجی دہشت گرد جہنم واصل‘بہادری سے مقابلہ کرتے میجر محمد اویس شہید
بہادرسپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں‘آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آن لائن)خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ، تین مختلف آپریشنز میں 13 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے ۔دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر محمد اویس شہیدہوگیا۔آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ بہادرسپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق 25 اور 26 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں 3 مختلف مقامات پر خارجی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کیں۔ بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ۔جانی خیل میں خوارج کے ٹھکانے کے خلاف موثر کاروائی،2 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کئے گئے۔

شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز کا خارجی دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 5 خارجی دہشت گرد ہلاک،8 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر محمد اویس شہیدہوگیا۔33 سالہ میجر محمد اویس شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے ۔میجر محمد اویس شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ۔میجر محمد اویس شہید نے سوگواران میں اہلیہ ایک بیٹا، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران6خوارج جہنم واصل،8زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.