ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے

اسلام آباد(آن لائن)ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے۔موہن منجیانی اقلیتی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق موہن منجیانی نے اپنا استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، موہن منجیانی نے استعفی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا،ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق موہن منجیانی نے استعفی پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا، موہن منجیانی کی جگہ ایم کیو ایم سے سنجے پروانی ترجیحی فہرست کے ٹاپ پر ہیں، سپیکر آفس نے موہن منجیانی کا استعفی موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

Comments are closed.