اسلام آباد (آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جبکہ تحریک انصاف آج کے اجلاس میں اپنے مطالبات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس کے کمیٹی روم پانچ میں دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا ،حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے اراکین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ،وزیراعلی علی امین گنڈاپور بھی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہونگے
،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تحریری کاپی مانگی تھی جس پرتحریک انصاف نے موقف اختیار کیا کہ وہ اجلاس کے دوران ہی چارٹرآف ڈیمانڈ کی کاپی اراکین کے سامنے پیش کرینگے ،تحریک انصاف بانی چیئرمین کی رہائی سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی ،نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلیے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے گا ،حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی ،اجلاس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کے ترجمان میڈیا کو بریفنگ دی گے ،کل کے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دو دن پہلے جاری کردیا تھا۔
Comments are closed.