اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی میں شریک شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ مذاکراتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا کہ آج ہماری مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہے،پہلی کمیٹی میں ہمارے کچھ ساتھی موجود نہیں تھے،پہلی مذاکراتی کمیٹی بہت اچھے اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی تھی، پہلی کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے امور پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔میرا کردار بطور ایک سہولت کار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ مذاکراتی کمیٹی میں شریک فریقین مذاکرات کو مثبت انداز میں چلائیں گے
،میری کوشش ہے کہ ملک کو درپیش دہشتگردی، معیشت سمیت دیگر اہم ایشوز کو بھی اسی کمیٹی میں زیر غور لایا جائے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا،اجلاس میں نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر اور ڈاکٹر فاروق ستار شریک تھے۔
کمیٹی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی اعجاز الحق، خالد حسین مگسی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بھی موجودتھے، مذکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی شرکت کی۔اراکین قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
Comments are closed.