اسلام آباد (آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 19برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنیپاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم نجی فلائٹ سے پیر کی اعلی الصبح اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی جہاں انہیں وی وی آئی پی سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کھیلے جائینگے۔ ویسٹ انڈیز پاکستان شاہینز کیخلاف 10 سے 12 جنوری تک 3 روزہ میچ اسلام آباد میں کھیلے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔ ائخری بار ویسٹ انڈیز نے 2006 میں3 ٹیسٹ کھیلے تھے
Comments are closed.