اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کر دیا۔آئینی بینچ نے پرویز الہٰی کو نوٹس حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں جاری کیا۔دوران سماعت، جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیر موثر تو نہیں ہوگیا؟
وکیل حمزہ شہباز حارث عظمت نے بتایا کہ کیس غیر موثر نہیں ہوا، آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی کیے تھے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی طرف سے کون پیش ہوگا، پرویز الہٰی بھی کیس میں فریق ہیں۔ بعدازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ حمزہ شہباز نے فیصلہ نظر ثانی میں چیلنج کیا تھا۔
Comments are closed.