اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کاشف حسین کے مبینہ اغوا کیخلاف سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی اور ڈی جی اے ایس ایف کو معاملے کی انکوائری کیلئے افسر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ انکوائری کے بعد ڈی جی اے ایس ایف رپورٹ جمع کرائیں،فوٹیج کا جائزہ لے کر بتائیں مبینہ مغوی ایئرپورٹ سے روانہ ہو ایا حراست میں لیاگیا،وزارت دفاع اور ڈی جی اے ایس ایف 10روز میں رپورٹ جمع کرائیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکم جاری کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی۔ شہری کاشف کی اہلیہ نے بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔عدالتی حکم پر ایف ا?ئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی،ایف آئی اے نیرپورٹ میں کہاکہ شہری نے عراق سے اوورسٹے کے بعد ایمرجنسی پاسپورٹ پر اسلام اباد لینڈ کیا، 30 دسمبر2024کو رات ساڑھے 12بجے کاشف سین کی امیگریشن کی گئی،ابتدائی انکوائری کے بعد کاشف کو ایف ائی اے کاونٹر سے جانے کی اجازت دی گئی،کاشف حسین ایف ائی اے کی حراست میں نہیں، نہ ہی حراست درکار ہے،ایف ائی اے نے امیگریشن کرنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی تھی
Comments are closed.