دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں،صدر

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے میں قیمتی جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنے بیان میں صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں، دُکھ کی اِس گھڑی میں اپنی چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صدر مملکت نے زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Comments are closed.