میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 58واں یوم شہادت12ستمبر منگل کو منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) جنگ ستمبر 65ء کے ہیرو،نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 58واں یوم شہادت12ستمبر منگل کو منایا جائے گااس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے12ستمبر65ء کوپاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Comments are closed.