بیرون ممالک عادل راجہ جیسے لوگوں کی وجہ سے پی ٹی آئی بدنام ہورہی ہے
سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرنے دی، عدالت میں درخواست دوں گا‘ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جب سے نیا سپرنٹنڈنٹ آیا ہے اس نے بانی کی زندگی بھی اجیرن کی ہے۔مزاکرات کیلئے جیل آنا بانی سے ملنا ضروری ہے‘بیرون ممالک عادل راجہ جیسے لوگوں کی وجہ سے پی ٹی آئی بدنام ہورہی ہے۔ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آیا تھا۔جب سے نیا سپرنٹنڈنٹ آیا ہے اس نے بانی کی زندگی بھی اجیرن کی ہے۔
مزاکرات کیلئے جیل آنا بانی سے ملنا ضروری ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجھے بانی سے ملنے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے احکامات دئیے ہیں بلارکاوٹ ملاقاتیں کرائی جائیں۔مذاکرات کی ٹیبل پر آکر پی ٹی آئی نے لچک دکھائی ہے۔شیرافضل نے کہا کہ جیل میں کیس پر کیس لگا ہوا ہے۔میں بانی کو مزاکرات کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر سامنے رکھنا چاہتا تھا۔بیرون ممالک عادل راجہ جیسے لوگوں کی وجہ سے پی ٹی آئی بدنام ہورہی ہے۔ بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کیلئے پی ٹی آئی کو استعمال کررہے ہیں۔یہ بدبخت گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں۔بیرون ممالک کچھ لوگ پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔بیرون ممالک کچھ لوگ میڈیا صحافیوں کو ٹارگیٹ کررہے ہیں۔بانی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف پٹیشن دائر کرونگا۔
Comments are closed.