26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد (آن لائن )26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں کا معاملہ پرمسلسل درخواستوں کے دائر ہونے کاسلسلہ تاحال جاری ہے ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی ہے ،جمعرات کودائرہونے والی یہ 16درخواست ہے اس سے قبل بھی کئی درخواستیں دائرہوچکی ہیں

،لاہور ہائیکورٹ بار نے فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی ،جسمیں کہاگیاہے کہ آئینی ترمیم کا مقدمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہیآئینی ترمیم کے مقدمات ماضی میں بھی فل کورٹ ہی سنتی رہی، آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کی تشکیل کیلئے بھجوائی جائیں،فل کورٹ میں وہ تمام ججز شامل ہوں جو آئینی ترمیم کے وقت سپریم کورٹ کا حصہ تھے،واضح رہے کہ اس قبل پی ٹی آئی سمیت وکلاء برادری کی کئی تنظیمات درخواستیں دائرکرچکی ہیں۔

Comments are closed.