سپیکرقومی اسمبلی سے ٹیلیفون پر رابطہ نہیں ہو سکا،میسج کردیا کہ 12یا 13جنوری کو تیسرے اجلاس کیلئے تیار ہیں،حامدرضا

تیسری میٹنگ کے بعد جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا‘اسپیکر کے بیان پرردعمل
اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ سپیکرقومی اسمبلی سے ٹیلیفون پر رابطہ نہیں ہو سکا،میسج کردیا ہے کہ 12یا 13جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کیلئے تیار ہیں،تیسری میٹنگ کے بعد اگر 9مئی اور 26 نومبر کے حوالہ سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے ردعمل میں کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا استحقاق ہے، انڈر ٹرائل قیدی سے ملاقات آزادانہ ماحول میں پرائیویسی کے تحت کروائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگررابطہ قائم نہ ہوسکا،

اسپیکر قومی اسمبلی کو میسج کردیا ہے کہ 12 یا 13 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لئے تیار ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے آزادانہ اور طویل نشست کی ملاقات کی یقین دہانی کروائی تھی جس میں حکومتی کمیٹی مکمل طور پر ناکام رہی،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پوری قوم کو آگاہ کریں کہ حکومت اپنی کمٹمنٹ پوری کرنے میں ناکام ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ قیدی نہیں ہیں بلکہ انکی حیثیت انڈر ٹرائل سپیریئر کلاس قیدی کی ہے، قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا استحقاق ہے، انڈر ٹرائل قیدی سے ملاقات آزادانہ ماحول میں پرائیویسی کے تحت کروائی جاسکتی ہے، سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں ملاقات قانون کے مطابق ممکن ہے۔تیسری میٹنگ کے بعد اگر 9مئی اور 26 نومبر کے حوالہ سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آئندہ ہونے والی مذاکراتی میٹنگ کے اندر اپنے مطالبات تحریری صورت میں جمع کروا دے گی۔

Comments are closed.