راولپنڈی (آن لائن)شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری‘چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے پنڈی اسٹیڈیم میں تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں،کہیں نئی چیئرز لگائی جا رہی ہیں تو کہی رنگ روغن کا کام ہو رہا ہے ۔پنڈی اسٹڈیم میں تقریباً 10000 نئی کرسیاں لگائی جا رہی ہیں ۔دو بڑی اسکرین بھی پنڈی اسٹڈیم میں لگائی جائے گی۔چیرمین پی سی باکس سمیت تمام اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔31 جنوری تک پنڈی اسٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی۔
Comments are closed.