اسلام آباد (آن لائن)مذاکراتی عمل سے متعلق بانی سے ملاقات پر مذاکراتی کمیٹی رکن علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اُمید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ابھی ملاقات ہونا اہم ہے، مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو تنگ نظری کے بجائے کشادہ دلی دکھانی چاہیے۔
Comments are closed.