اسلام آباد(آن لائن)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہو گا اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نہ کریں۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے، ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے اسکول جائے۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ دنیا میں 120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں، پاکستان میں 10 ملین لڑکیاں سکول نہیں جا سکتی تھیں، مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک اکھٹا کیا، غذہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کیا۔نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکار ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔
Comments are closed.