سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،9خارجی دہشت گرد جہنم واصل

دہشت گرد فورسز پر حملوں کے ساتھ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ترجمان افواج پاکستان
راولپنڈی ، شمالی وزیرستان ( آن لائن ) سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،9خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ۔ترجمان افواج پاکستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی پہلی کارروائی میں6دہشت گرد مارے ئے جبکہ دوسلی میں ہونے والی کارروائی میں مزید2خارجیوں کوجہنم واصل کردیاگیا ۔ آئی ایس پی آر کاکہنا تھاکہ ایشام میں دوسری کاروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا کارروائی میں کارروائی میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے ۔

ترجمان افواج پاکستان کا کہنا تھا کہ خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیاگیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ ترجمان افواج پاکستان کا کہنا تھاکہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں

Comments are closed.