اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر اقبال کاکٹر اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔اس دوران بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔جس پر پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔
جج نے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟جس پر وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ آج 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔جج نے ریمارکس دئے کہ عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی تین عبوری درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہیں۔
Comments are closed.