اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں تربت میں سڑک کنارے بم دھماکے کی مذمت کی اور ذمہ داران کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ شر پسند عناصر کے بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،دہشت گردی کی عفریت سے پاکستان کو پاک کرنے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،ایسی دہشت گرد سرگرمیاں کرنے والے بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔
Comments are closed.