ابھی تک میں نے اپنی بہترین بولنگ نہیں کی ،شاہین آفریدی

لاہور( آن لائن)قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ ابھی تک میں نے اپنی بہترین بولنگ نہیں کی۔

ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ہر میچ سپیشل ہوتا ہے،انڈر 16کرکٹ کھیلتا تو روایتی حریفوں کے مقابلے کا شدت سے منتظر ہوتا تھا۔ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت کیخلاف بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ میرا بہتری اسپیل نہیں تھا، ابھی تو آغاز ہے،آگے بہت کچھ کر دکھانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے نئی گیند سے بولنگ کرتا ہوں تو پرستاروں کی توقعات بھی زیادہ ہوتی ہیں،پاکستان ٹیم کی اچھی بات ہے کہ ہر کسی کو اپنے رول کا اندازہ ہے،بولرز جانتے ہیں کہ نئی یا پرانی گیند کا کس طرح فائدہ اٹھانا ہے۔

Comments are closed.