نارووال (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم بھی جیل گئے لیکن ہم نے وہاں سے چیخیں نہیں ماریں۔ نواز شریف نے ہمیں ترقی کا سفر پڑھایا ہے۔ ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر جانا ہے۔ نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ ہم بھی جیل گئے تھے لیکن ہم نے وہاں سے چیخیں نہیں ماریں، ان کی روز جیلوں سے چیخوں کی آوازیں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے مجھے جھوٹے کیس میں جیل میں ڈالا تھا۔ مجھے تو عدالت نے باعزت بری کر دیا لیکن وہ شخص آج مکافات عمل کا شکار ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ان لوگوں کے چہرے پہچانیں۔
عثمان بز دار کو صو بہ پنجاب کا نا کام ترین وزیر اعلی قرار دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 سا لہ دور اقتدار میں عثمان بزدار وزیر اعلیٰ رہا مگر اس دور میں ترقیاتی کاموں میں ہمیشہ نمبر ون صوبہ رہنے والے صوبہ پنجاب میں ترقی کا ایک منصوبہ بھی شروع نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں ترقی کا سفر پڑھایا ہے۔ ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر جانا ہے۔ اڑان پاکستان پروگرام پاکستان ملک کی ترقی کا سفر ہے، جو شروع ہو گیا ہے۔ اس منصوبے سے غربت اور بے روزگاری ختم کرینگے۔معیشت مضبوط ہوگی تو عوام بھی خوشحال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ہی مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کو لانگ مارچ اور دھرنوں کے بجائے تعلیم یافتہ بنانا ہے۔ انہیں بہترین تعلیم اور کمپیوٹر دیں گے۔ نوجوانوں کو بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ضرور ادا کرنا ہوگا۔
Comments are closed.