دہشتگردوں کی سرزمین پرکوئی جگہ نہیں ہے ،دشمن نفرت اورخوف کابیج بوناچاہتاہے،ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دشمن بھاری نقصان اٹھاتارہے گا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف کاپشاورکادورہ،کورکمانڈرپشاورنے استقبال کیا،آئی ایس پی آر
رالولپنڈی (آن لائن )آ رمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اورقانون نافذکرنیوالیاداروں کیاہلکاروں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فتنہ الخوارج اوران کینیٹ ورک کیخلاف متحدہیں،دہشتگردوں کی اس سرزمین پرکوئی جگہ نہیں ہے ،دشمن نفرت اورخوف کابیج بوناچاہتاہے

،ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دشمن بھاری نقصان اٹھاتارہیگا،سیکیورٹی فورسزنے اس فتنے کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،لگن ،عزم اورقربانیوں کیساتھ اس فتنیکیخلاف قابوپالیں گے ،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے پشاورکادورہ کیا ۔آرمی چیف کوصوبے میں انسداددہشتگردی آپریشنزپربریفنگ دی گئی۔فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشنزمیں بریفنگ میں وزیراعلیٰ ،وزیرداخلہ اوردیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔آرمی چیف کومسلح افواج اورقانون نافذکرنیوالیاداروں کیآپریشنز کیبارے میں بتایاگیا، اس موقع پر آرمی چیف نے مزید کہاکہ ہماری افواج نے دہشتگردوں کیلیڈروں کاخاتمہ یقینی بنایاہے،دہشتگردتنظیموں کاڈھانچہ تباہ اوران کے سہولتکاروں نشانہ بنایاگیاہے۔

اس جنگ کومنقطی انجام تک پہنچائیں گے،ان شااللہ،امن وعامہ کے قیام اوردہشتگردحملوں کوناکام بنانے میں ان اداروں کابڑاکردارہے،ہرآپریشن میں سیکیورٹی فورسزنے بھرپورکرداراداکیا،امن کوسبوتاژکرنے کی ہرکوشش کوسختی سے ناکام بنادیں گے،آرمی چیف نے خیبرپختونخواکے سیاستدانوں سے بھی بات چیت کی ۔مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کامختلف امورپراظہارخیال کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی رہنماوں کامشترکہ عزم کااظہار کیا۔سیاستدانوں کامسلح افواج اورقانون نافذکرنیوالے اداروں سے اظہاریکجہتی کیا۔آرمی چیف نے قانون نافذکرنیوالیاداروں کی کوششوں کوبیحدسراہا۔

آرمی چیف نے خیبر پختونخوا کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔ سیاسی رہنماوٴں نے دہشت گردی کے خلاف عوامی حمایت اور سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ سیاسی نمائندوں نے دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کا عزم ظاہر کیا۔سیاسی رہنماوٴں نے دہشت گرد تنظیموں کی انتہاپسندانہ سوچ کے خلاف متحدہ محاذ کی ضرورت پر زور دیا۔پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Comments are closed.