آج یہ احتجاج کررہے ہیں مگر ایک جھٹکے سے 36 بل پاس کئے گئے ‘ شازیہ مری
کورم کورم کے بلند آوازے‘ڈپٹی سپیکر نے دھیان دیئے اجلاس آج دو بجے تک ملتوی کردیا
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن ملک عامر ڈوگرنے نکتہ اعتراض پرکہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔پی پی رکن شازیہ مری نے کہا کہ آج یہ احتجاج کررہے ہیں مگر ایک جھٹکے سے 36 بل پاس کئے گئے ۔عامرڈوگرنے کہا کہ مانتا ہوں ماضی میں بھی الیکشن میں دھاندلی ہوئی مگر جو کچھ اس الیکشن میں ہوا ایسی مثال نہیں ملتی ‘اس قوم نے فارم 47 کے نتائج کے بعد اپنے کارکنان کی قیدو بند کی صعوبتیں دیکھیں ‘پھر جب احتجاج کے طور پر ہم 26 نومبر کو عوام کیساتھ آئے تو گولی چلائی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔ہمارے تمام کارکنان کو رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ آج یہ احتجاج کررہے ہیں مگر ایک جھٹکے سے 36 بل پاس کئے گئے ‘اس چیئر سے کہا گیا کہ پڑھا ہوا تصور کیا جائے‘آج ان کو دیکھنا چاہیئے کہ ایک ایک بل پر بحث ہوتی ہے ۔اپوزیشن ارکان شازیہ مری کے خطاب کے دوران کورم کورم کے بلند آوازے لگاتے رہے۔ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی اجلاس اپوزیشن پر دھیان دیئے بغیر آج جمعرات کو دو بجے تک ملتوی کردیا۔
Comments are closed.