ہم کھلے دل اور نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو مسائل کا حل نکل آئے گا،گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام جمہوریت کے لئے ضروری ہے ،امید ہے کل ہونے والے مذاکرات کے بعد اچھی خبر آئیگی ۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 12 شہدا ہیں اور 49 زخمی ہیں،زخمیوں میں سے جو فوت ہوئے انکی تفصیلات جمع کروائی ہیں آئندہ تاریخ پر بیان ریکارڈ ہوگا،مذاکرات کا تیسرا دور کل ہوگا،
امید ہے حکومت سنجیدگی سے اس پر سوچے گی،ہم کھلے دل اور نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو مسائل کا حل نکل آئے گا،ڈیڑھ سال سے سیاسی قیدیوں کو بند کیا گیا ہے ضمانتیں نہیں ہو رہی لوگ پریشان ہیں یہ سیاسی استحکام اور جمہوریت کے لئے ضروری ہے کل اچھی خبر آئے گی۔
Comments are closed.