پرویزالہی کی درخواست ضمانت پرسماعت، پولیس نے آج بھی ریکارڈ جمع نہیں کروایا

اسلام آباد (آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پرویزالہی کی درخواست ضمانت پرسماعت میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ پولیس نے کی منگل کو بھی ریکارڑ جمع نہیں کروایا۔انسداد دہشتگری عدالت اور جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے وکیل سردارعبدالرازق کے جونیئر وکیل پیش ہوئے،پولیس کی جانب سے ریکارڈجمع نہ کروایاجاسکا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردیتیہیں۔

پرویز الہی کے وکیل کے جونیئروکیل نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ 14 ستمبرکو دیگراہم کیسز سماعت کیلئے مقرر ہیں، ہم کیس کی سماعت 15ستمبرکو رکھ لیتے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویزالہی کی درخواست ضمانت پرسماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔جبکہ چودھری پرویز الہی کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کے ذاتی معالج کو تھیلیم سکین کی نگرانی کرنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الہی تھیلیم سکین کا خرچہ خود اٹھانے کو تیارہیں، جس پر خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے تھیلیم سکین کرانے کے انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا

Comments are closed.