تحریک انصاف نے 190ملین پاوٴنڈ کیس کو عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ دھبہ قرار دیدیا،رواں ہفتے اپیل دائر کرنے کا اعلان
برطانیہ کے ساتھ کیا گیا معاہدہ برطانیہ کے ہائیکورٹ کی ججمنٹ اب سامنے آچکی ہے آس معاہدے میں ہی لکھ دیا گیا کہ سپریم کورٹ کے اکاوٴنٹ میں یہ رقم آئے گی،سلمان اکرم راجہ
8 فروری کو عوام جھوٹ کا چورن ریجکٹ کرچکے ہیں اوٴر سچ چھپا نہیں سکتے تو زیادہ جھوٹ بولنے پڑ جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کاوشوں سے اسلامو فوبیا کا عالمی دن مقرر ہوا، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں نوجوان کی تربیت سیرت النبی کی تعلیم سے ہی ہوسکتی ہے
بشریٰ بی بی کو ناجائز طریقے سے سزا سنائی گئی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی خواتین فسطائیت کا مقابلہ کررہی ہیں،پریس کانفرنس
پاکستان تحریک انصاف نے 190ملین پاوٴنڈ کیس کو عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ دھبہ قرار دینے ہوئے رواں ہفتے اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری سلمان اکرم راجہ اور کنولاا شوذب نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا آس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں ہوئیں ہیں انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کی حقیقت بیان کرنے آیا ہوں انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کی رقم برطانیہ میں منجمند کردیا گیا ہے کہ 50 ملین پاوٴنڈ کی ایک پراپرٹی کی خرید میں شک و شبہ پایا گیا ہے اوٴر آس میں ملیر کی زمین کے حوالے سے بھی بات کی گئی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ ملیر کی زمین سرکار کی زمین ہے انہوں نے کہا کہ 460 ارب روپے کی یہ ٹوٹل زمین تھی جو سندھ حکومت نے دی انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ کیا گیا معاہدہ برطانیہ کے ہائیکورٹ کی ججمنٹ اب سامنے آچکی ہے آس معاہدے میں ہی لکھ دیا گیا کہ سپریم کورٹ کے اکاوٴنٹ میں یہ رقم آئے گی اوٴر معاہدے کے مطابق وہ رقم پراپرٹی ٹائیکون کے جرمانے کی مد میں کاٹی جائے گی انہوں نے کہا کہ مفروضے گھڑے گئے ہیں کہ یہ رقم ریاست کے اکاوٴنٹ میں آنی تھی انہوں نے کہا کہ کابینہ کے سامنے یہ معاہدہ 3 دسمبر 2019 آیا اور 29نومبر 2019 کو سو ملین پاوٴنڈ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاوٴنٹ میں پیسہ آچکا ہے انہوں نے کہا کہ 23 نومبر 2023 کو سپریم کورٹ نے لکھا کہ 171 ملین پاوٴنڈ کی رقم ریاست کے اکاوٴنٹ میں چلا گیا تھا اوٴر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 9 جنوری 2024 کو وفاقی اور سندھ حکومت کو وہ پیسے ٹرانسفر ہوگئے تھے انہوں نے کہا کہ آس رقم میں سے 50 ارب وفاقی حکومت جبکہ 44 ارب روپے سندھ حکومت کو دے دیے گ? انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہائیکورٹ کی ججمنٹ میں چیزیں واضح ہوگئی ہیں اس وقت ٹرسٹ قائم نہیں ہوا تھا یہ زمین زلفی بخاری کے ذریعے منتقل ہوئی تھی
جب ٹرسٹ قائم ہوگیا تو وہ زمین ٹرسٹ کے نام منتقل ہوگئی تھی انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں سیرت النبی کے حوالے سے ماحول قائم ہے اور القادر ٹرسٹ بھی شوکت خانم کی طرح ٹرسٹ ہے انہوں نے کہا کہ شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا خیراتی ادارہ ہے القادر ٹرسٹ کیس کا بھونڈا فیصلہ ہے اوٴر کسی کے کہنے پر آکر جھوٹ کی طرف داری کرنا کسی کو ذیب نہیں دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں ہم اپیل میں جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہر روز جو جج صاحبان لگ رہے ہیں وہ کسی کے منظور نذر ہیں ہم سوچ و فکر کی بنیاد پر لڑیں گے آس موقع پر کنول شوذب نے کہا کہ پاکستان میں 50 فیصد خواتین موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا ساتھ ہی بشریٰ بی بی کو بھی کیا گیا انہوں نے کہا کہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ خواتین سیاست میں ہوں یا سیاسی گھرانے میں موجود ہوں تو ان کو ذلیل کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پر ایک جعلی مینڈیٹ والی خاتون کو مسلط کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل کے دوران آئین اور قانون کی بجائے صرف فرمائشیں نظر آتی ہیں انہوں نے کہا کہ عدت میں نکاح جیسا کیس پاکستان کی قانون کی کتابوں میں تاریک باب ہے تاہم اس کے بعد بھی سلسلہ بند نہیں ہوا اوٴر القادر ٹرسٹ کیس میں بھی بشریٰ بی بی کو سات سال سزا دے دی گئی
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہریلی چیزیں ملائی گئیں اوٴر بشریٰ بی بی کو بھی نہیں توڑا جا سکا وہ ملک کی نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام جھوٹ کا چورن ریجکٹ کرچکے ہیں اوٴر سچ چھپا نہیں سکتے تو زیادہ جھوٹ بولنے پڑ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کاوشوں سے اسلامو فوبیا کا عالمی دن مقرر ہوا انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں نوجوان کی تربیت سیرت النبی کی تعلیم سے ہی ہوسکتی ہے بشریٰ بی بی کو ناجائز طریقے سے سزا سنائی گئی ہے اوٴر بشریٰ بی بی ہر بار اپنا سامان ساتھ لے کر آئی تھیں ان کو سزا کا معلوم تھا انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے فیصلہ بعد میں سنایا ، فیصل واوڈا نے پہلے سنایا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین فسطائیت کا مقابلہ کررہی ۔
Comments are closed.