ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ، نواز شریف کو مہنگائی میں کمی ، معاشی صورتحال میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے سمیت حکومت کے ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے سے آگاہ کیا
پی ٹی آئی سے ہونے والی بات چیت پر بھی اعتماد میں لیا ا، مذاکرات کے تینوں ادوار سے متعلق اور شرائط سے بھی آگاہ کیا
ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے ،کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا،نواز شریف ،معاشی صورتحال بھی مکمل اطمینان کا اظہار
لاہور(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے جاتی امراء رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ (ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے صد ر نواز شریف کو مہنگائی میں کمی ، معاشی صورتحال میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے سمیت حکومت کے ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے سے آگاہ کیا جس پر نواز شریف نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا
، جبکہ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو تحریک انصاف سے ہونے والی بات چیت پر بھی اعتماد میں لیا اور مذاکرات کے تینوں ادوار سے متعلق آگاہ کیا شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی شرائط سے بھی آگاہ کیا جس پر نواز شریف نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جائے لیکن کسی قسم کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ملاقات میں پنجاب میں عوام کی بہتری کیلئے مریم نواز کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیاگیا جبکہ ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ مسلم لیگ (ن) کو مزید فعال اور متحرک بنانے سمیت پارلیمانی بزنس اور قانون سازی سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
Comments are closed.