حج تیاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ،شہباز شریف

اسلام آبا د(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو حج فنڈ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے.

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کیلئے حج موبائل ایپلیکیشن بھی فعال ہے۔وزیر اعظم نے حج 2025 میں معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریاں اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ طلب کرلی اور کہا کہ حجاج کرام کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،وزیرِ اعظم کی حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی ،حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں، حکومت کی جانب سے انکی خدمت و معاونت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کرونگا،حجاج کرام کی رہائش، سفری و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے،حجاج کرام کیلئے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے،حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے۔

Comments are closed.