حکومتی کمیٹی کے اراکین کی وزیر اعظم سے ملاقات ،صورت حال سے آگاہ کیا

اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر حکومتی کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثناء اللہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے

، حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ،ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے رابطوں سے بھی آگاہ کیا،وزیراعظم نے تحریک انصاف کے مطالبات کا جواب اتحادیوں کی مشاورت سے فائنل کرنے کا حکم دیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو اعلی عسکری قیادت اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات سے کوئی خوف نہیں،اس ملاقات کی تفصیلات کے حوالے سے ایک اہم عہدے دار وزیراعظم کو پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے۔

Comments are closed.