پاکستان میں ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم دوران خان کے نام سے ہوگئی

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان میں ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم دوران خان کے نام سے ہوئی۔ دہشت گرد محمد خان احمد خیل افغانستان کے گاؤں بلورائے ضلع وازیخوا صوبہ پکتیکا کا رہنے والا تھا ۔پاکستان نے دہشت گرد افغان شہری کی لاش 20 جنوری کو ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد عبوری افغان حکومت کے حوالے کر دی۔ 11 جنوری کو پاکستان میں دہشت گردی کرنے والا افغان شہری بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں مارا گیاتھا۔

پاکستان میں افغان شہریوں کا دہشت گردی میں ملوث ہونا انتہائی قابل افسوس ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔پاکستان توقع رکھتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔

Comments are closed.