قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل احتجاج ‘ اووو اووو کے نعرے

وزیراعظم کا ایوان آمدپر خیرمقدم، حکومتی ارکان کی طرف سے بھی دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے نعرے

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا گیا اووو اووو کے نعرے لگائے جاتے رہے ہیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے احتجاج کے دوران بھی اجلاس جاری رکھا

،وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر اراکین اسمبلی ملاقاتیں کرتے رہے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر اپوزیشن کی جانب سے اووو اووو کی آواز لگائی جاتی رہیں اور پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کر دیا نعرے بازی کرتے رہے اجلاس میں مختلف ارکان اسمبلی وزیر اعظم کے پاس جا کر ملاقاتیں کرتے رہے حکومتی ارکان کی طرف سے بھی دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے جاتے رہے پیپلز پارٹی کے ارکان نے بھی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں ن لیگ کے ارکان وزیراعظم کے پاس جا کر کھڑے ہو گئیپی ٹی آئی اراکین ایوان میں خان کو رہا کرو،گولی کیوں چلائی کے بینرز لیکر ایوان میں آئے ہوئے تھے ظالمو جواب دو خون کا حساب دو، پی ٹی آئی کے نعرے لگاتے رہے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں جینڈر گیپ کم ہو گیا ہے ہم توقع رکھتے ہیں یہ گیپ اور نیچے آئے گاالیکشن کمیشن اس گیپ کو کم سے کم کرنے کے لئے کوشاں ہے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ظالمو جواب دو کے نعرے جبکہ ن لیگی ارکان نے چوری کا حساب دو کہہ کر جواب دیتے رہیاعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جینڈر گیپ 7 فیصد پر آگیا ہے

آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے الیکٹورل ریفارم کمیٹی گزشتہ دور میں قائم کی گئی تھی پمز سمیت وفاق کے زیر انتظام ہسپتالوں میں طبی آلات اور ضروری اشیاء کی قلت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس رکن اسمبلی عالیہ کامران نے پیش کیا جس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نیلسن عظیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئی بھی شارٹیج نہ پمز، نہ پولی کلینک نہ دوسرے ہسپتالوں میں ہے،یہ اخباری بیان ہے، کوئی کمی نہیں ہے۔

Comments are closed.