صدر آصف علی زرداری اگلے ماہ دورہ چین پر روانہ ہونگے‘ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے

صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہونگے
اسلام آبا د(آن لائن)صدر آصف علی زرداری اگلے ماہ دورہ چین پر روانہ ہونگے، صدر کا دورہ چین تین روزہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری دورہ چین میں بیجنگ بھی جائینگے، صدر زرادری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے،

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہونگے، صدر اپنے دورہ چین میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے،صدر زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے ہوچکی ہے۔صدر زرداری نے دورہ چین کے لئے گزشتہ سال نومبر میں جانا تھا مگر پاوٴں میں موچ آ جانے کے باعث دورہ چین ملتوی کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین 6 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed.