ضلع تلہ گنگ کی عوام کے تمام تحفظات کو دور اورادھورے کام مکمل کیے جائیں گے ،وزیراعظم کی یقین دہانی

اسلام آبا د(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یقین دلا یا ہے کہ ضلع تلہ گنگ کی عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا اور پچھلی حکومت کے جلد بازی میں تلہ گنگ کے حوالے سے ادھورے چھوڑے گئے کاموں پر مکمل عمل در آمد کیا جائے گا۔وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ایم این اے سردار غلام عباس کی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ ضلع تلہ گنگ کو مکمل فعال کیا جائے اور ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ضلع تلہ گنگ میں الگ تعینات کیا جائے اور آنے والے بجٹ میں ضلع تلہ گنگ کے لیے الگ سے فنڈ رکھنے کے لیے سفارشات پیش کیں۔

ضلع تلہ گنگ کو مکمل فعال کرنے کے لیے بھرپور انداز میں اپنا مقدمہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ این اے .59 میں جاری ترقیاتی کاموں اور بجلی کے مختلف منصوبوں سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی۔اوراین اے 58 میں بھی اپنے دوستوں کی مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے کے حوالہ سے ان کی کاوشوں کا زکر کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سردار غلام عباس کو بھرپور یقین دلایا کہ ضلع تلہ گنگ کی عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا اور پچھلی حکومت کے جلد بازی میں تلہ گنگ کے حوالے سے ادھورے چھوڑے گئے کاموں پر مکمل عمل در آمد کیا جائے گا۔

Comments are closed.