بابر میرا سابق منگیتر نہیں کہ میں اسے ناپسند کروں، محمد عامر
لاہور ( آن لائن ) سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر سے حال ہی میں ان کے اور پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم کے درمیان تناوٴ کے بارے میں سوالات کیے گئے۔
اس کے جواب میں عامر نے واضح کیا کہ ان کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں تھا اور بابر نے ہمیشہ ان کا احترام کیا۔ ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹر محمد عامر نے کہا ہیکہ جب میں پاکستان کے لیے کھیل رہا تھا تو بابر اعظم میرا جونیئر تھا، اس نے ہمیشہ میری عزت کی ہے، بابر میرا سابق منگیتر نہیں کہ میں اسے ناپسند کروں۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں عامر نے واضح کیا کہ ان کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں تھا اور بابر نے ہمیشہ ان کا احترام کیا۔” عامر نے طنزیہ انداز میں اپنے بیان میں مزید کہا کہ "بابر میرا سابق منگیتر نہیں ہے کہ میں اسے پسند نہ کروں۔” عامرنے کہا کی ایسوسی ایشن خالصتاً پیشہ ورانہ ہے، اور ان کے درمیان ذاتی دشمنی کی کوئی خبر بے بنیاد ہے
Comments are closed.