پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہے ان میں دوریاں پیدا کرنے والے انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
راولپنڈی(آن لائن ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہے ان میں دوریاں پیدا کرنے والے انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں اپنی مسلح افواج سے اپنی منفرد محبت کا اظہار کیا ہے اوردشمن کے مذموم عزائم رکھنے والوں اور ان کے ساتھیوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کے موقع پر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاک فوج دنیا کی سب سے مضبوط افواج میں سے ایک ہے، اللہ کی رحمتوں اور اہل پاکستان کی بے مثال حمایت ا سے حاصل ہے ، الحمدللہ ،اسے نہ تو کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی تسخیر کر سکتا ہے۔
آرمی چیف نے روایتی، ذیلی روایتی اورففتھ جنریشن وارفیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔آرمی چیف نے کوئٹہ گریژن میں سپاہیوں کی ویلیفیئر سکیموں کا بھی دورہ کیا۔اس سے قبل آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر کوئٹہ نے کیا۔
عدم استحکام کیلئے اندرونی اور بیرونی طاقتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا،یہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،آرمی چیف کا کوئٹہ گریژن کے دورہ کے موقع پر خطاب، آئی ایس پی آر۔۔!!! pic.twitter.com/m4FQr7Bpm3
— Mughees Ali (@mugheesali81) May 29, 2023
Comments are closed.