اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک سے متعلق درخواستیں یکجا کر دیں
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک سے متعلق درخواستیں پہلے سے زیر سماعت نجم الثاقب کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس بابر ستار نے کہا کہ فون ٹیپنگ کی قانونی حیثیت پر عدالت کی معاونت کریں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات کا ذریعہ نہیں پوچھا جا سکتا۔اسلام ا?باد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے درخواست پر سماعت کی۔وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ بدقسمتی سے ہمارے فون مسلسل بَگ کئے جا رہے ہیں۔جسٹس بابرستار نے کہا کہ وہ تو سب کے ہی ہو رہے ہیں اس میں کونسی بڑی بات ہے۔آپکی درخواست پر اعتراض ہے کہ آپ نے کوئی آرڈر چیلنج ہی نہیں کیا۔وکیل نے بتایا کہ پولیس اور ایف آئی اے بشری بی بی کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ فون ٹیپنگ کی قانونی حیثیت اور قانونِ شہادت سے اِس پہلو پر آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کریں۔وکیل نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک ہراساں کرنے سے روکنے کی استدعا کی تو جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دئے کہ میں ایسا آرڈر پاس کروں گا جس پر عملدرآمد کروا سکوں، ہراسگی ایک وسیع ٹرم ہے کہ کل آپ توہین عدالت کی درخواست لے کر آ جائیں گے۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.