تحریک انصاف نے چھبیسویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے چھبیسویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ،پی ٹی آئی نے چھبیسویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی ،درخواست میں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے

، درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ چھبیسویں ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں،پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے، تحریک انصاف نے درخواست سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی۔

Comments are closed.