بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 28جنوری سے قبل ملاقات کرائی جائے پھر مذاکرات کو دیکھتے ہیں، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 28 جنوری سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کروائی جائے اس کے بعد مذاکرات کے حوالے سے دیکھتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ ایسے واقعات ہوئے جس پر خان صاحب نے کہا کہ اب مزید بات چیت نہیں ہو سکتی ۔حکومت نے مذاکرات کا اگلا دور یہی بتانے کے لیے کرنا تھا کہ کیوں جوڈیشل کمیشن نہیں بنا سکتے یہ سننے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔
Comments are closed.