بانی پی ٹی آئی سے پارٹیوں رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیف الیکشن کمشنر کے نام پر گفتگو ہوئی،بانی پی ٹی آئی نے جلد پارٹی کی جانب سے نام دینے پر مشاورت کرنے کا کہا
عالیہ حمزہ کو پنجاب کو موبائلز کرنے کی ذمہ داری سونپ دی‘ایک ایک بندے کو نوٹ کررہا ہوں،اس دفعہ ٹکٹیں خود دونگا‘بانی پی ٹی آئی
راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے پارٹیوں رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے نام پر گفتگو ہوئی،بانی پی ٹی آئی نے جلد پارٹی کی جانب سے نام دینے پر مشاورت کرنے کا کہا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ماہ رنگ بلوچ کیساتھ ملاقات کیلئے پارٹی رہنماؤں کو حکم جاری کیا،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کراچی جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے،بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کو موبائلائز کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا،بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو چیف آرگنائزر پنجاب بنانے کا حکم دے دیا،عالیہ حمزہ کو پنجاب کو موبائلز کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تیاری بھی شروع کردی اور واضح کیا کہ میں ایک ایک بندے کو نوٹ کررہا ہوں،اس دفعہ ٹکٹیں خود دونگا۔

Comments are closed.