آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی‘سردار ایازصادق

اسلام آباد(آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز 30 خوارجی ہلاک کر دیئے گئے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لکی مروت، کرک اور باغ میں 30 خوارخی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے

، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر متزلزل عزم کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برسرِ پیکار ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

Comments are closed.