لاہور(آن لائن)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو ، رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین ، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی الگ الگ ملاقات ۔ ملاقات کے دوران متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی بھی شامل تھے ۔اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے ان کوتمام کام اورمسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی ۔
Comments are closed.