شفاف ٹرائل کا حق نہیں ملا،190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل دائر

اسلام آباد( آن لائن)190ملین پاوئنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائرکر دیں۔ 190ملین پاوئنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ اپیلیں دائرکر دی گئیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف نے اپیل دائر کی،اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 17جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔

دائر اپیلوں میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ملزمان کوشفاف ٹرائل کاحق نہیں دیاگیاآئین کے آرٹیکل 10اے آرٹیکل 9,14,کے تحت بھی یہ حکم نامہ نہیں بنتاہے ،اپیل میں نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنے کو نیب کی ہچکچاہٹ اور بدنیتی کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔اپیل کے مطابق این سی اے کے حکام کو تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا اور استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔،ہمیں سنانہیں گیااور گواہوں پر جرح بھی نہیں کی جاسکی ہے اور اس کے بغیرہی فیصلہ سنا دیاگیافیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے دیگرملزمان کواشتہاری قرار دیکرصرف خانہ پری کی گئی ہے صرف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کوسزادلوانامقصودتھااس لیے اس فیصلے کوکالعدم قراردے کرملزمان کی رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Comments are closed.