وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کے سد باب کیلئے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت

قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزارت داخلہ وزارتِ قانون و انصاف سے تعاون کرے‘شہبازشریف
وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کے قصوروار اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھی ہدایت
اسلام آباد(آ ن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انسانی سمگلنگ کے سد باب کیلئے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزارت داخلہ وزارتِ قانون و انصاف سے تعاون کرے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے سد باب کیلئے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزارت داخلہ وزارتِ قانون و انصاف سے تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہفیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ 2023 پر عمل درآمد تیز کیا جائے۔وزیراعظم نے ایف آئی اے کو بیرون ملک انسانی سمگلروں کی جلد از جلد حوالگی کے لیے دفتر خارجہ کو انسانی سمگلروں کے خلاف تحقیقات میں جمع کردہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کا مکمل سد باب تمام اداروں کی مشترکہ کوشش اور تعاون سے ممکن ہے۔وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے قصوروار اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلروں کی گرفتاری اور استغاثہ کے لیے درکار افرادی قوت کا حصول تیز کیا جائے، مراکش سے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 27 انسانی سمگلروں کی شنخت کی جا چکی ہے اور 5 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Comments are closed.